Welcome To Hasratein786 Official Site
ہمیشہ دل میں رہتا ہے کبھی گویا نہیں جاتا
جسے پایا نہیں جاتا اسے کھویا نہیں جاتا
کچھ ایسے زخم ہیں جن کو سبھی شاداب لگتے ہیں
کچھ ایسے داغ ہیں جن کو کبھی دھویا نہیں جاتا
عجب سی گونج اٹھتی در و دیوار سے
ہر دم یہ خوابوں کا خرابہ ہے یہاں سویا نہیں جاتا
بہت ہنسنے کی عادت کا یہی انجام ہوتا ہے کہ
ہم رونا بھی چاہیں تو کبھی رویا نہیں جاتا